عرب لیگ، سوڈان کی حمایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب لیگ نےفوجی مداخلت اور پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے سوڈان کو مذید مہلت کی حمایت کی ہے۔ سوڈان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے جو مہلت دی ہے وہ انتہائی کم ہے۔ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس اتوار کو قاہرہ میں، جہاں عرب لیگ کا صدر دفتر ہے، ہوا۔ اقوام متحدہ نے تیس جولائی کو منظور کی جانے والی ایک قرار داد میں سوڈان کو مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے تیس دن کی مہلت دی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے اس مہلت میں ایسا نہ کیا تو اسے عالمی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوڈان میں حکومت نواز جنجاوید ملیشیا کی کارروائیوں کی وجہ سے دس لاکھ کے لگ بھگ لوگ اپنے گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ سوڈان کے وزیرخارجہ مصطفیٰ عثمان اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہیں عرب ملکوں سے حمایت کی امید ہے تا کہ سوڈان پر اقتصادی پابندیاں نہ لگائی جاسکیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||