BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 21:24 GMT 02:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوڈان کا مسئلہ کیا ہے؟

سوڈان
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنل نے کئی دن پناہگزینوں کے ساتھ گزارے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے سوڈان کے صدر سے ملاقات سے پہلے دارفر میں پناہ گزینوں کے ساتھ دو دن گزارے۔ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ صدر بشیر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

سوڈانی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے عرب ملیشاؤں کو ہتھیار فراہم کیے ہیں اور دارفر میں ان چھاپہ ماروں کے ساتھ نبرد آزما ہیں جو مزید حقوق کا مطالبہ کر رہیں ہیں

سوڈان میں دو چھاپہ مار گروپ ہیں سوڈان لبریشن آرمی اور جسٹس اور ایکوالٹی موومنٹ اور دونوں کا تعلق حزب اختلاف کے رہنما حسن الترابی سے بتایا جاتا ہے

اصل میں سوڈان میں دو تنازعے ہیں ایک اکیس سال پرانا ہے جو شمال میں
مسلمانوں اور جنوب میں عیسایوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے سن ساٹھ میں دس سال تک خون ریز خانہ جنگی رہی اور اس کے بعد اکیس سال سے جاری اس تنازعے میں اب تک بیس لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس وقت دارفر کا تنازعہ خاصی شدت اختیار کرچکا ہے جہاں حکومت سے برسرِپیکار چھاپہ مار الزام لگارہے ہیں کہ حکومت سیاہ فام افریقیوں کے مقابلے میں عربوں کو زمین اور جائیداد دے رہی ہے اور انہیں اپنے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔

حکمت عملی کے اعتبار سے دونوں تنازعوں میں خاصا گہرا تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ دارفر چھاپہ ماروں کی ہتھیار اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ جنوب میں پائے جانے والے تنازعے کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایل اے کے ساتھ سمجھوتہ ہونے کی صورت میں حکومت اپنے تمام وسائل کا رخ مغرب کی جانب کر دے گی۔

اس تنازعے کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنے گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں اور کئی ہزار ہلاک ہو چکے ہیں اس وقت تقریبا ایک لاکھ افراد ہمسایہ ملک چاڈ میں پناہگزین ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے نے ضروری ادویات، خوراک اور دوسری ضروری اشیاء پہنچانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد