اقوام متحدہ کا سوڈان پر اجلاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دارفور کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کا ایک اجلاس کینیا میں شروع ہو گیا ہے۔ چودہ سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نیو یارک میں اس کے صدر دفتر سے باہر ہو رہا ہے۔ دو روز جاری رہنے والے اس اجلاس کے دوران جنوبی سوڈن میں ہونے والے امن مذاکرات اور دارفور کے علاقے میں لڑائی کے بارے میں بات چیت ہو گی۔ امدادی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دارفور میں تشدد کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات پر زور دے رہی ہیں۔ سوڈان میں اکیس سالہ خانہ جنگی روکنے کے لیے ملک کے جنوب میں دو سال قبل مذاکرات شروع ہوئے تھے۔ منگل کے روز امریکی صدر جارج بُش نے سوڈان کے صدر جان گارانگ کو امن مِشن سے تعاون کے لیے کہا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||