BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 January, 2005, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوڈان:حکومت اور باغیوں میں معاہدہ
 معاہدے پر دستخط
امن معائدہ میں نائب صدر علی عثمان نے حکومت کی نمائندگی کی۔
سوڈان حکومت اور باغیوں نےملک میں پچاس سال سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک امن معاہدے پر دستخط کیےہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہونے والے اس معاہدے پر دستخط کے وقت امریکہ کے وزیر خارجہ کولن پاؤل بھی موجود تھے۔

سوڈان میں پچاس سال سے جاری اس جنگ میں مسلمان، عیسائی اور روحیت کے قائل آپس میں لڑ رہے ہیں۔

سوڈان کے علاقے دارفور میں جاری کشیدگی کو ختم کرنا اس معاہدے کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نےخبردار کیا ہے کہ دارفور میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں کیونکہ سوڈان کی حکومت دارفور میں عرب نژاد ملیشیا کے تشدد سے مقامی باشندوں کو بچانے کی مناسب کوششیں اب بھی نہیں کررہی ہے۔

امن معاہدہ پر دستخط کے وقت امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤل نے کہا ہے شمال اور جنوب میں جاری کشیدگی کا خاتمہ سوڈان میں امن کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

جنوبی سوڈان کے باغی رہنما جان گارنگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے وہ اب دارفور میں امن قائم کرنے میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

اس معاہدے کی رو سے باغی رہنما جان گارنگ سوڈان پیپلز لبریشن آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدارت کے عہدے پر فائز ہوں گے

کینیا میں ہونے امن معاہدے میں سوڈان حکومت کی نمائندگی نائب صدر علی اسامہ تھا نے کی تھی۔

کینیا میں بی بی سی کی نمائندہ نے بتایا ہے کہ کینیا کی حکومت یہ معاہدہ کرانے پر اتنی خوش ہے کہ اس نے امن معاہدہ پر دستخط کے موقع پر عام لوگوں کو اس تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی۔ امن معاہدہ کی اس تقریب ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

مبصرین کے مطابق سوڈان امن معاہدہ پر نہ صرف سوڈان میں جشن منایا جائے گا بلکہ پورے افریقہ میں اس معائدے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد