غزہ کی حفاظت فلسطینی کرینگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی سکیورٹی کے سربراہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے لیے مؤثر کارروائی کریں گے۔ جنرل عبدالرازق مجیدے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورس کو متعین کیا جائے گا۔ اس اقدام کا اعلان جنوبی غزہ میں حماس کے ایک حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ایک اسرائیلی ایجنٹ ہلاک ہو گیا تھا۔ اس دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کو رات گئے حماس کے رہنماؤں سے ایک ملاقات کی، جس میں انہوں نے حماس رہنماؤں کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اس ملاقات کے بعد جنرل عبدالرازق مجیدے نے بتایا کہ ’شہروں کے اندر حفاظت کے لیے مشترکہ فلسطینی سکیورٹی افواج لگانے پر اتفاق ہوا ہے‘۔ جنرل مجیدے نے مزید بتایا کہ ’اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ دو دن کے اندر سرحدوں پر مشترکہ قومی سکیورٹی فورس کو متعین کیا جائے گا‘۔ شدت پسند مذکورہ سرحدی علاقے کو اسرئیلی علاقوں پر کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائیل داغنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||