امریکی غلطی سے 13 ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے موصل میں کیے جانے والے اس ہوائی حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی ترجمان کے مطابق، امریکی جہاز دہشت گردوں کی ایک پناہ گا کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگر ایک غلط گھر ہوائی حملے کا نشانہ بن گیا تھا۔ امریکی اور عراقی حکام نے اس حملے میں تیرہ ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے جب کہ مقامی لوگ ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ بتاتے ہیں۔ امریکی عراقی سکیورٹی مرکز میں میں امریکی حکام نے بتایا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے تھے کہ یہ غلطی کیسے ہوئی ہے۔ یہ حملہ موصل کے جنوب مشرق میں واقع ایک دیہات آل عیسیٰ میں واقع ایک گھر پر ہفتے کی صبح کو کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||