چوکی پر حملہ، پندرہ امریکی فوجی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں مزاحمت کی طرف سے امریکی فوج پر حملے کے بعد پچیس مزاحمت کاروں کوہلاک کردیا ہے۔ امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ مزاحمت کاروں نے امریکی چوکی اور امریکی گشتی دستے پر حملے کیے جس میں پندرہ امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی چوکی پر حملے کے بعد جب فوجی دستہ وہاں پہنچا تو پچاس کے لگ بھگ مزاحمت کاروں نے اس پر حملہ کردیا۔ امریکی فوجی دستے نے مدد کے لۓ ہوائی جہاز طلب کرلیے۔ ایک ہفتہ قبل مزاحمت کاروں نے موصل کے قریب امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں پندرہ امریکی فوجیوں سمیت بائیس لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ فلوجہ پر امریکی آپریشن کے بعد موصل کے قریب مزاحمت کاروں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے موصل میں مزید فوج بھیجی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||