فلسطین : صدارتی انتخابی مہم ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی مہم اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ اب فلسطینی عوام اتوار کو اپنے آئندہ صدر کا انتخاب کریں گے۔ انتخابی مہم کا اختتام اس طرح ہوا کہ ایک فلسطینی رہنما اور اہم صدارتی امیدوار مصطفےٰ برغوثی کو اسرائیلی پولیس نے اس مہم کے دوران حراست میں لے لیے۔ برغوثی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مسجدِ الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ برعوثی نے اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت وہ مسجدِ العقصیٰ کے احاطے میں داخل نہیں ہو سکتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے ان سے تفتیش کی اور اس کے بعد انہیں لا کر غربِ اردن میں چھوڑ دیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اتوار کے ان انتخابات میں محمود عباس المعروف ابو مازن فاتح ہوں گے۔ ابو ماذن بھی بیت المقدس میں انتخابی مہم کا پروگرام یہ کہہ کر منسوخ کر چکے ہیں کہ اسرائیل کے حفاظتی انتظامات سے انہیں خفت محسوس ہوتی ہے۔ یہ انتخابات گزشتہ ماہ نومبر میں یاسر عرفات کی وفات کے بعد ہو رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||