BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 January, 2005, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشیدگی سے امدادی کام متاثر
سری لنکا میں امدادی کارروائیاں تنازعہ کی زد میں
سری لنکا میں امدادی کارروائیاں تنازعہ کی زد میں
سونامی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دو ملکوں کی حکومتوں اور وہاں کے باغیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث امدادی کارروائیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سری لنکا میں تامل باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے امدادی کیمپوں سے فوجیوں کو واپس نہ بلایا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

وہ یہ شکایت بھی کر رہے ہیں کہ ان علاقوں میں کہ جہاں باغیوں کا کنٹرول ہے بہت کم امداد پہنچائی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے اس بات سے انکار کیا ہے۔

ادھر انڈونیشیا میں حکومت اور باغی دونوں نے ایک دوسرے پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

حکام کہتے ہیں کہ صوبہ آچے میں علیحدگی پسند جنگجو سونامی کے باعث آنے والی تباہی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور فوج سے جھڑپیں کر رہے ہیں۔

فری آچے موومنٹ نے بھی فوجیوں پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں سونامی سے ہونے والی تباہی کے تناظر میں حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان امداد کی تقسیم کے معاملے پر تنازعات کھڑے ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان بھی ایک علیحدہ دورے کے سلسلے میں سری لنکا پہنچنے والے ہیں۔

ایک طرف جہاں سری لنکا میں سونامی سے متاثرہ ماضی کے شورش زدہ علاقوں میں تامل باغیوں کو ملنے والی امداد پر جاری تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں دونوں سربراہان ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے تامل شہریوں سے بھرے بہبودی کیمپوں میں ملکی فوج کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیریسن کا کہنا ہے کہ سونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد اب موجودہ صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سری لنکا میں نسلی اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید تلخ ہو جائیں گے۔

بحر ہند میں سونامی لہروں سے پھیلنے والی تباہی کے سبب ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو امداد دینے والے ممالک سے کہا ہے کہ چار ارب ڈالر کی مجموعی امداد میں سے ایک ارب ڈالر رقم کی شکل میں ادا کیے جائیں تاکہ فوری طور پر بہتر امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

کولن پاول اور کوفی عنان سری لنکا کے جنوبی اور مشرقی ساحلوں کا خاص طور پر دورہ کریں گے جہاں چھبیس دسمبر کو سونامی لہروں نے تباہی پربا کر دی تھی۔

کوفی عنان حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔ تامل باغیوں کا کہنا ہے کہ کوفی عنان نے سری لنکا کے شمال مشرقی حصے میں چھاپہ ماروں کے رہنما ویلوپلائی پرابھاکرن سے ملاقات کی پیشکش قبول کر لی ہے۔


بحرہند کاطوفان، ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک
سونامی کی روداد
سونامی: زلزلے سے تباہی تک
سونامی سے اب تک
تباہی کے بعد کی صورتحال، تصاویر میں
سونامی کیسے گزریسونامی کیسے گزری
سونامی نے 6 گھنٹے میں 4000 کلومیٹر طے کیے
آچےبے رحم سمندر
بند آچے کسی میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد