BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 January, 2005, 05:02 GMT 10:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یتیم بچوں کو اپنانے پر پابندی
بچے
سری لنکا نے سونامی کے باعث والدین سے محروم ہونے والے بچوں کو اپنانے پر غیر معینہ عرصے کے لیے مکمل پابندی لگا دی ہے۔

سری لنکا کی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اب سونامی کے باعث ماں باپ سے محروم ہونے والے بچوں کو وہ لوگ بھی نہیں اپنا سکیں گے جو ان بچوں کے رشتے دار یا قریبی عزیز بھی ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے یہ قدم بچوں کو ان لوگوں سے بچانے کے لیے کیا ہے جوبچوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے قریبی عزیز اگر ان بچوں کو اپنانا چاہیں گے تو انہیں بھی اس کے لیے پہلے حکومت کی اجازت لینی ہو گی۔

سری لنکا کی حکومی اس پابندی کا نفاذ انڈونیشیا کے اس فیصلے کے بعد کیا ہے جس کے تحت بچوں کو سونامی کی زد میں آنے والے صوبے آچے سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت میں بھی غیر سرکاری تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تامل ناڈو میں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کم از کم ایک سال تک بچوں کو اپنانے پر پابندی عائد کر دی جائے۔

تامل ناڈو ایک کیمپ میں اس وقت ک از کم چھ سو کے لگ بھگ ایسے بچے ہیں جن کے والدین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سونامی کی نذر ہو چکے ہیں۔

تاہم سری لنکا میں نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ حکومت کے پاس ایسے بچوں کو رکھنے کے وسائل نہیں ہیں۔ لیکن غیر سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے نفاذ سے بچوں کو نفسیاتی طور پر بھی فائدہ حاصل ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد