BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 January, 2005, 04:55 GMT 09:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈونشیا پر امریکی پابندیاں نرم
طوفانی لہروں کی واپسی کے بعد کا نظارہ
طوفانی لہروں کی واپسی کے بعد کا نظارہ
انڈونیشیا اور امریکی افسران کا کہنا ہے کہ واشنگٹن انڈونیشیا پر سے فوجی آلات کی فروخت سے متعلق پابندیاں جزوی طور پر ہٹانے کے لیے تیار ہے تاکہ انڈونیشیا اپنی امدادی کاموں کو انجام دے سکے۔

امریکہ کے اس اقدام کے بعد اب جکارتا اپنی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے لئے فاضل پرزے خرید سکے گا۔

انڈونیشیا کے صدر کے ترجمان دینو پٹّی دجلال نے کہا کہ امدادی کاموں میں سپلائی کے لیے ملک کو طیاروں کی شدید ضرورت ہے۔امریکی وزیر خارجہ کولن پاؤلنے آچے کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تباہی کے بارے میں کہا کہ ایسی تباہی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

انڈونیشیا میں امدادی کام جاری ہیں انڈونیشیا کا ایک فوجی جہاز امدادی سپلائی لیکر ملک کے ایک دور دراز گاؤں کلانگ پہنچ گیا ہے ۔جوقصبے میولابو کے نزدیک ہے ۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ سمندری طوفان تقریباً تمام گاؤں بہا کر اپنے ساتھ لے گیا۔اور 30 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہیں۔خود میولابو پوری طرح تباہ ہو گیا ہے لیکن علاقے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ وہاں کچھ دوکانیں دوبارہ کھلنے لگی ہیں ۔

ایک مقامی افسر کے مطابق وہاں اصل ترجیح لاشوں کی تدفین کو دی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد