سینکڑوں ہلاک، ہزاروں بےگھر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلپائن کے شمال مشرقی علاقوں کو سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ جزائر پر مشتمل اس ملک تک پہنچنے والا یہ تازہ ترین طوفان ہے۔ فِلپائن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر طوفان سے بچنے کے لیے بلند علاقوں اور عارضی پناگاہوں میں پہنچ چکے ہیں۔ فلپائن میں حالیہ چند روز میں طوفان سے کم سے کم چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق پانچ سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ امدادی کارکنوں کا خیال ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کارکنوں نے بتایا کہ ایک ساحلی گھر سے ستانوے افراد کی لاشیں ملی ہیں جو سیلاب کے پانیوں سے بچنے کے لیے وہاں گئے تھے۔ جزیرے ہوائی پر سمندری طوفان کے بارے میں اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق فلپائن پہنچنے والی طوفانی ہوائیں دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان سے بھاگنے والی ایک عورت نے کہا کہ’ہم سب یہاں مر جائیں گے۔ ہمارے پاس پانی ہے نہ خوراک اور ہمارے کچھ رشتہ دار مِٹی میں دب کر ہلاک ہو گئے ہیں‘۔ فلپائن میں طوفان آتے رہتے ہیں۔ انیس سو اکیانوے میں ایک طوفان میں تقریباً پانچ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||