فلوریڈا سمندری طوفان کی زد میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سمندری طوفان جین، جس کی وجہ سے ہیٹی میں پندرہ سو لوگ ہلاک ہوگئے تھے، امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایک سو پچاسی کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ’جین‘ کی طوفانی ہوائیں ریاست کے ایک بڑے علاقے کو متاثر کررہی ہیں۔ جین کی زد میں آنے والے بجلی کے کھمبے ٹوٹ رہے ہیں، طوفانی ہوائیں گھروں کے چھت کو اڑا لے جارہی ہیں، اور چاروں طرف تباہ شدہ عمارتوں کا ڈھیر بکھرا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے شہر اورلینڈو اور فورٹ لوڈیریل میں طوفان کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ریاست فلوریڈا میں گزشتہ چھ ہفتوں میں آنے والا یہ چوتھا بڑا سمندری طوفان ہے۔ فلوریڈا میں حالیہ طوفانوں کی وجہ سے کم سے کم ستر جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ فلوریڈا میں تیس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جارہا ہے۔ بغص علاقوں میں جین کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ جین کی وجہ سے کیریبین کے کئی جزیرے متاثر ہوئے ہیں اور اس کا سب سے برا اثر بہاماس پر پڑا ہے جہاں کا ہوائی اڈہ ابھی بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||