BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 September, 2004, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئیون نے تباہی مچا دی، 12 ہلاک
News image
آئیون نامی سمندری طوفان جس نے امریکہ کے جنوب مشرقی ساحل کو اپنی زد میں لیا ہوا تھا اب دیگر علاقوں تک پہنچ گیا ہے اور سخت سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اب تک طوفان سے بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ طوفان کی شدت میں کسی حد تک کمی آئی ہے لیکن یہ بھی چالیس سنٹی میٹر تک بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

صدر جارج بش نے الباما، لوئی سیانا اور مسی سپی کو آفت والے علاقے قرار دے دیا ہے۔

لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ کئی پلوں کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ پانی میں بہہ گئے ہیں اور جائیداد کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا سے لوئسیانا کے پانچ سو نوے کلومیٹر تک کا علاقہ طوفان کی زد میں ہے۔

کیریبین میں اس طوفان سے ساٹھ افراد مارے گئے تھے۔

اس سمندری طوفان کے ساتھ ایک سو پینتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھیاں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد