BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 September, 2004, 06:58 GMT 11:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانسیس کی آمد فلوریڈا میں کرفیو
فرانسیس کی بپھری ہوئی لہروں نے ساحل پر تباہی برپا کر دی
فرانسیس کی بپھری ہوئی لہروں نے ساحل پر تباہی برپا کر دی
امریکی کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان
فرانسیس کی آمد کے باعث مقامی حکام نےاطلاعات کے مطابق صبح سے شام تک کا کرفیو نافذ کر دیا ہے اور تقریباً بیس لاکھ گھروں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے فرانسیس نامی طوفان کے ٹکرانے سے شدید بارشیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جن کی وجہ سے بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور مواصلات کا نظام درم برہم ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ساحلی علاقوں میں رہنے والے پچیس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ خیال کیا جاتا کہ ایک ماہ کے اندر اس علاقے میں آنے والے دوسرے بڑے طوفان کے باعث یہ لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

فلوریڈا کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت اس سے پہلے کبھی نہیں دی گئی۔

اگست میں اسی علاقے میں چارلی نامی طوفان سے چھبیس افراد ہلاک اور اربوں ڈالر مالیات کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

اس وقت طوفان کا مرکز فورٹ پیئرس میں ہے لیکن بی بی سی کے نامہ نگار ڈینیل لیک نے اطلاع دی ہے کہ میامی سے لے کر جیکسن وائیل تک کا علاقے طوفان کی زد میں ہے۔

فرانسیس ایک بہت بڑا طوفان ہے جس کا قطر چار سو میل تک پھیلا ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد