25لاکھ افراد کو انخلاء کی ہدایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ’فرانسیس‘ کے باعث پچیس لاکھ افراد کو گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سمندری طوفان نے کئی بہامس سمیت کئی جزائر کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے اور اب یہ تیزی سے فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ سمندری طوفان ہفتے کے روز کسی وقت فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کی رفتار میں کچھ کمی واقعہ ہوئی ہے لیکن ساحل تک پہنچنے میں اس کی رفتار دوبارہ تیز ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ طوفان کی رفتار کم ہوجانے سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
میامی سے بی بی سی کے نامہ نگار ڈینیل لیک نے اطلاع دی ہے کہ سمندری طوفان کی ہوائیں جس قطر میں چل رہی ہیں وہ پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر جیب بش نے ریاست میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے لوگوں کو ہوواں کی کم رفتار کی وجہ سے مطمئن نہیں ہو جانا چاہیے اور پوری احتیاطی تدابیر کر لینی چاہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||