BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرزئی کے حق میں دستبردار

دستبردار
دو امیدوار جنہوں نے صدر کرزئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے
افغانستان میں انتخابی مہم کے آخری روز دو صدارتی امیدواروں نے عبوری صدر حامد کرزئی کی حمایت میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے عبدالحسیب آریان نے مقابلے سے اپنا نام واپس لیا جس کے بعد سید اسحاق گیلانی بھی حامد کرزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اسحاق گیلانی کے چچا سید احمد گیلانی پہلے ہی حامد کرزئی کی حمایت کر چکے ہیں۔ وہ افغانستان میں قادریہ سلسلے کے روحانی پیشوا ہیں۔

اب تک غیر جانبدار رہنے والے احمد ولی مسعود نے بھی، جو مقتول مجاہد رہنما احمد شاہ مسعود کے بھائی ہیں، صدر کرزئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ان کے بھائی احمد ضیاء مسعود کرزئی کی انتخابی ٹیم میں شامل ہیں اور نائب صدارت کے امیدوار ہیں۔

ادھر افغانستان کے سابق شاہ ظاہر شاہ کے داماد سردار محمد ولی صدر کرزئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر شاہ بھی ان کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم لویا جرگہ سے بابائے ملت کا خطاب ملنے کے بعد وہ کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد