BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرزئی کے نائب کی ریلی پر حملہ
احمد ضیاء مسعود
احمد ضیاء مسعود کی انتخابی ریلی کو نشانہ بنایا گیا
افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں کے شہر فیض آباد میں ایک انتخابی ریلی پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ رائٹرز کی اطلاع کے مطابق صوبہ کے سابق گورنر اکرام الدین حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ افغانستان کی نائب صدارت کے لیے امیدوار اور موجودہ صدر حامد کرزئی کے انتخابی حلیف احمد ضیاء مسعود کی ریلی پر اس وقت کیا گیا جب وہ ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔

ادھر کابل کے غازی سٹیڈیم میں صدر حامد کرزئی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کسی دباؤ یا لالچ میں آئے بغیر اپنی رائے دیں اور کہا کہ انہیں عوام کا فیصلہ منظور ہوگا۔

حامد کرزئی سخت پہرے کے باوجود کچھ دیر کے لیے لوگوں کے پاس آئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔

جلسے میں کئی ہزار افراد موجود تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کا سخت انتظام تھا اور تمام انتظامات امریکی فوج کے ہاتھ میں تھے جسے افغان فوج یا ملی اردو کی مدد حاصل تھی۔

جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے صحافیوں سمیت تمام افراد کی جامہ تلاشی لی گئی اور آلات کو چلوا کر دیکھا گیا۔

سٹیڈیم کی دو گیلریاں خواتین کے لیے مختص تھیں جن میں چادر اور برقعہ پوش خواتین بھی موجود تھیں اور ان کی تعداد چار پانچ کے لگ بھگ تھی۔

آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔

افغانستان میں سنیچر نو اکتوبر کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔

حکام کے مطابق ساڑھے دس ملین سے زیادہ افغان عوام نے ان انتخابات کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے جن میں اکتالیس فی صد خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد