افغان خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق طالبان اور افغان جنگجو سرداروں کے خوف کی وجہ سے افغانستان کے انتخابات میں خواتین کی شرکت پر اثر پڑ رہا ہے۔ امریکہ میں قائم حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جن علاقوں میں طالبان کا غلبہ ہے وہاں بہت کم خواتین نے اپنے آپ کو ووٹنگ کے لیے رجسٹر کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان انتخابی کارکنوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جو خواتین کے مسائل اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 10.5 ملین ہے جس میں سے 40 فیصد خواتین ہیں۔ امریکی حکومت کا دعوٰی ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد خواتین کے حقوق بہتر ہوئے ہیں۔ ہومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں بہت کم خواتین کے ووٹ ڈالنے کی امید ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||