ہم جنسں شادیوں پر پابندی مسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہم جنس شادیوں پر پابندی کی کوشش ناکامی کے بعد صدر بش نے مزید کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر بش نے اس عزم کا اعادہ سینیٹ میں بارہ ووٹ کی کم سے آئینی ترمیم مسترد ہونے کے بعد کیا ہے۔ سو ارکان کے امریکی سینیٹ میں اس بل ترمیمی بل کو مبظوری کے لیے ساٹط ووٹوں کی ضرورت تھی جب کے اس بل کہ حق میں اڑتالیس ووٹ حاصل ہو سکے۔ سینیٹ میں صدر بش کی ریپبلکن جماعت کی اکثریت ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک بار پھر سینیٹ میں اس بل کو لائیں گے اور منظور کرناے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی آئین میں ترامیم کے لیے پچھلے دو سو سال کے دوران گیارہ ہزار کوششیں ہو چکی ہیں جن میں سے صرف سترہ کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||