ہم جنس پرستوں کا میلا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ کے کئی ملکوں میں ہفتے کو ہم جنس پرستوں کے سالانہ دن کی مناسبت سے ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ لندن میں ہم جنس پرستوں کے سالانہ دن کے موقع پر لاکھوں افراد نے ایک پریڈ میں حصہ لیا۔ اس دن کے حوالے سے مشہور ٹرفالگر چوک میں ایک ریلی منعقد ہوئی اور اس کے بعد شمالی لندن کے علاقے میں موسیقی کا ایک میلا منعقد ہوا۔ اس سے پہلے لندن کی سڑکوں پر ایک پریڈ ہوئی جس میں رقاص اور گانے والے بڑی تعداد میں شریک تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ اس دن کو ایک احتجاجی دن کے طور پر نہیں بلکے ایک تفریحی دن کے طور پر منایا گیا۔ لندن کے مئیر کن لیونگ اسٹوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ لند ن ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں پیش پیش ہے۔ سپین کے شہر میڈرڈ میں بھی بڑی تعداد میں ہم جنس پرست جمع ہوئے۔ سپین کی نئی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ روائتی رومن کیتھولک فرقے میں بھی ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی اجازت دے دے گی ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||