انسدادِ دہشت گردی کا سکول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا نے مرکزی جاوا میں انسدادِ دہشت گردی کا ایک سکول کھولا ہے۔ جزوی طور پر آسٹریلوی حکومت کی طرف سے فنڈ کیے گئے سکول کو جنوب مشرقی ایشیا میں پولیس کو تربیت دینے کے لیے مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ علاقے کے دوسرے ممالک نے کہا ہے کہ اسلامی شدت پسندوں کے حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر باہمی تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انڈونیشیا نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سکول ہمسایہ ممالک کی پولیس فورس کے درمیان بہتر تعلقات بنانے میں اہم قدم ثابت ہو گا۔ اس سکول کا افتتاح بھی کوئی عام ربن کاٹنے والا افتتاح نہ تھا۔ پہلے اس میں مارشل آرٹ کا مظاہرہ ہوا اور اس کے بعد ہوٹل پر شدت پسندوں کے حملے اور پولیس کی طرف سے اسے روکنے کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس ٹریننگ میں زور دار دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انڈونیشیا کا یہ نیا سکول علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کا ایک اہم سکول بن جائے گا۔ بیس ممالک سے زائد کے کئی سینئیر پولیس افسران نے پہلے ہی تین ہفتوں کے کورس کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کروا لیا ہے۔ سکول بنانے کا خیال 2002 میں جزیرہ بالی میں ہونے والے دھماکوں کے بعد آیا تھا جن میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||