BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 17:59 GMT 22:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اپنے راستے پر چلتا رہوں گا: ابو بکر
ابو بکر بشیر نے جیل میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران امریکہ اور آسٹریلیا پر تنقید کی ہے
ابو بکر بشیر
انڈونیشیائی مذہبی رہنما ابو بکر بشیر نے کہا ہے کہ وہ رہا ہونے کے بعد بھی اسلامی قانون کے نفاذ کی کوشش جاری رکھیں گے۔

جیل میں اپنی سزا کے نصف ہو جانے کے بعد ایک اخباری کانفرنس کے دوران ابو بکر بشیر نے امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے مسلمانوں کو کی جانے والی تنبیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 جیل میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ابو بکر بشیر نے امریکہ کو اسلام کا دشمن قرار دیا۔

عدالت اگر ان پر لگائے گۓ تخریب کاری کے الزامات خارج کر دیتی ہے تو ابو بکر بشیر چند ہفتوں میں ہی رہا ہو سکتے ہیں۔

امریکہ اب بھی اس پر یقین رکھتا ہے کہ ابو بکر بشیر ہی جامعہ اسلامیہ کے قائد ہیں اور بالی بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

جکارتا کی سلمبا جیل میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ابو بکر بشیر نے امریکہ کو اسلام کا دشمن قرار دیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے ابو بکر بشیر کے ان بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور آسٹریلیا نے بھی ابو بکر بشیر کے بیانات پر اسی قسم کا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بالی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے تمام افراد آسٹریلوی باشندے ہی تھے۔ اور آسٹریلیا کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس دہشت گردی کے پیچھے جامعہ اسلامیہ کا ہی ہاتھ ہے۔

سن دو ہزار دو کے بالی بم دھماکوں کے علاوہ گذشتہ اگست میں جکارتا میں میرئٹ ہوٹل پر کی جانے والی بمباری کے لیۓ بھی جامعہ اسلامیہ کو ہی ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اس کارروائی میں بارہ افراد ہلاک ہوۓ تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد