BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 February, 2004, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی: انسداد دہشت گردی اجلاس
جان ایشکرافٹ اور ایلگزینڈر ڈاؤنر
’مزید حملے ہو سکتے ہیں‘
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر غور کرنے کے لئے تینتیس ممالک کا اجلاس جاری ہے۔ یہ اجلاس اس مقام کے قریب ہو رہا ہے جہاں اٹھارہ ماہ قبل بم دھماکوں میں تقریباً دو سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ ایلگزینڈر ڈاؤنر نے اجلاس کے دوران کہا کہ جمعیۂ اسلامیہ جیسی تنظیمیں جو بالی بم دھماکوں میں ملوث تھیں اب بھی لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں تربیت دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید حملے ناگزیر ہیں۔

امریکہ کے اٹارنی جنرل جان ایشکرافٹ نے اجلاس کے مندوبین سے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ تاہم انڈونیشیا کے خیال میں امریکہ خود اس سلسلے میں زیادہ کام کر سکتا ہے۔

انڈونیشیا کا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ اسے جمعیۂ اسلامیہ کے اعلیٰ رُکن حنبلی تک جنہیں امریکہ نے نا معلوم مقام پر رکھا ہوا ہے رسائی دی جائے۔

اجلاس میں انڈونیشیا اور آسٹریلیا نے جکارتہ میں انسداد دہشت گردی کا مرکز کھولنے کا اعلان کیا جہاں معلومات کا تبادلہ ہوگا اور اہلکاروں کو دہشت گردی کے مقدمات میں تفتیش کی تربیت دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد