ایران کی امریکہ پر تنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے عراق میں امریکی مسلح افواج کی کارروائیوں پر انتہائی نارضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ امریکیوں نے گزشتہ ہفتے نجف ِ اشرف پر حملے کے دوران اہلِ تشعیہ کے لیے انتہائی تقدیس کے حامل مزاروں کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران امریکی ترجمان نے بھی الزام لگایا ہے کہ مقدس مزاروں کو نقصان غالباً مقتدیٰ الصدر کے ان حامیوں نے پہنچایا ہے جن سے امریکیوں کی جنگ ہو رہی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قیدیوں پر ناروا تشدد اور بدسلوکی کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کی وجہ سے امریکیوں کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت برسوں برقرار رہے گی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جن الفاظ میں امریکیوں پر تنقید کی ہے وہ ایرانی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے امریکہ کے خلاف استعمال کیے جانے والے شدید ترین الفاظ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||