افغانستان کو اقوام متحدہ کا انتباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے نئے مندوب ژاں آرنلٹ نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں جمہوریت اور امن کے استحکام کے فرو غ کی رفتار انتہائی سست ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے بڑا مسئلہ واحد فوج کا تشکیل نہ ہو پانا اور دوسرے مسلح گروہوں کو غیر مسلح نہ کیا جا سکناہے۔ ژاں آرنلٹ کا کہنا ہے جب تک یہ دونوں کام نہیں کیے جاتے افغانستان میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے ژاں آرنلٹ کو لخدر براہیمی کے جگہ افغانستان میں اقوام متحدہ کا مندوبِ اعلی مقرر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی حکومت اور اقوام متحدہ کو توقع ہے کہ جاری سال کے اختتام پر ہونے والے انتخابات سے قبل مختلف مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کا مقصد حاصل کر لیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||