’جنگجوؤں کو پکڑیں یا مار دیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ بارنو نے القاعدہ کے غیر ملکی اور طالبان جنگجوؤں کے متعلق پاکستان کی حکمتِ عملی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنرل بارنو نے کہا کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ شدت پسندوں کی ایک ’خاصی تعداد‘ کو ختم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ’ان قبائلی علاقوں میں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں جنہیں یا تو مار دینا چاہیئے یا گرفتار کر لینا چاہیئے‘۔ پاکستان نے کہا ہے کہ غیر ملکی جنگجو اس شرط پر ملک میں رہ سکتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کو ترک کر دیں اور امن سے رہنے لگ جائیں۔ تاہم جنرل بارنو نے کہا کہ غیر ملکی شدت پسندوں سے مصالحت کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں تشویش ہے کہ (حکمتِ عملی) غلط سمت میں چلی جائے گی‘۔ پاکستان نے گزشتہ جمعہ غیرملکیوں کے اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کرنے کی ڈیڈلائن بڑھا دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||