BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: سزائے موت دوبارہ شروع
افغانستان
افغانستان میں دو سال قبل طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی سزائے موت دی گئی ہے۔

منگل کے روز خبر سامنے آئی کہ ایک سابق فوجی کمانڈر عبداللہ صالح کو گزشتہ ہفتے کابل کے باہر ایک جیل میں ایک قتل کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی۔

خدشہ
 ’سزائے موت طاقتور سیاسی گروہوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک اہم گواہ کو ختم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل
خبر رساں ایجنسی اے پی نے ملک کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ عبداللہ صالح کو صدر حامد کرزئی کی منظوری کے بعد سر میں ایک گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عبداللہ صالح کے مقدمے میں انصاف کے بنیادی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ’سزائے موت طاقتور سیاسی گروہوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک اہم گواہ کو ختم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد