افغانستان: امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں موجود امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی شہر ہلمند میں گھات لگا کر کئے گئے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ سنیچر کی سہ پہر کو کئے گئے اس حملے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے پیچھے طالبان کے ارکان کا ہاتھ ہے۔ افغانستان میں تعینات امریکی فوج طالبان اور القاعدہ کے ارکان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں سن دو ہزار ایک میں شروع ہونے والی اس کارروائی کے بعد پچاس سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||