کابل سنگباری: دو غیرملکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکومت نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح کابل میں دو غیر ملکیوں کی لاشیں پائی گئی ہیں جنہیں پتھر اور اینٹیں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں شہر کے مرکز سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ایک عوامی پارک سے ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ان دو افراد میں سے ایک کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا شہری ہے جبکہ دوسرے کی شہریت نامعلوم ہے۔ پولیس چیف امین زادہ نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ دونوں افراد افغان لباس پہنے ہوئے تھے۔ ان کے مطابق سوئس شہری گیارہ روز قبل پاکستان سے افغانستان آیا تھا۔ تاہم پولیس سربراہ نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||