عید کے دن کرفیو، ڈرون سے نگرانی، دو ہلاک درجنوں زخمی

،تصویر کا ذریعہAP
- مصنف, ریاض مسرور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سری نگر
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر علیحدگی پسندوں کی جانب سے اقوام متحدہ مبصر کے دفتر تک مارچ کی اپیل کے پیش نظر وادی کے تمام دس اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کی صبح سکیورٹی اور مظاہرین کے درمیان خونریز تصادم میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
٭ <link type="page"><caption> کشمیر میں فوج کی تعداد بڑھانے پر غور</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/09/160909_kashmir_visit_fz" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> ’علیحدگی پسندوں سے بات چیت نہیں ہو گی‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/09/160909_kashmir_indian_govt_policy_tension_sz" platform="highweb"/></link>
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور جنوب میں شوپیاں کے علاوہ سرینگر مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اور انھیں منتشر کرنے کے لیے چھرّوں کا استعمال کیا ہے۔
یہ فیصلہ پیر دیر رات جموں کشمیر پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر سکیورٹی کے متعلق جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
وادی میں پُر تشدد مزاحمت کے آغاز کے بعد پہلی بار عید کے موقعے پر کرفیو لگایا گیا ہے۔ لوگ گھروں میں بند ہیں۔ سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ کوئی باہر نہیں نکل رہا ہے۔
کسی بھی عید گاہ میں عید کی نماز نہیں پڑھی گئی۔ حضرت بل اور جامع مسجد بند ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہReuters
رواں سال جولائی میں حزب مجاہدین کے مبینہ کمانڈر برہان وانی کی ایک تصادم میں موت کے بعد سے کشمیر وادی میں تشدد اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تشدد اور مظاہروں میں اب تک 70 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں سکیورٹی اہلکار سمیت ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
منگل کو وادی میں سکیورٹی کے پیش نظر اور لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون اور ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ وادی میں ڈرون کا استعمال پہلی بار ہو رہا ہے۔
کئی علاقوں میں ہائی ریزوليوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو مشتعل کرنے والوں کی شناخت کرنا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
شہروں اور دیہی علاقوں میں پولیس سمیت سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور سڑکوں پر گشت کا عمل تیز ہے۔
جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع میں فوج گشت کر رہی ہے اور ہیلی کاپٹروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت دی تھی کہ عید الاضحی کے موقعے پر علیحدگی پسندوں کو کسی بھی طرح کے مارچ کی اجازت نہیں ہوگي۔ اس کے بعد ہی یہ اقدام کیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
عیدالاضحیٰ کے دن علیحدگی پسندوں کے سری نگر میں مارچ نکالنے کی اپیل کے بعد اس ریلی کو ناکام بنانے کے لیے انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ نے وادی میں اگلے 72 گھنٹوں کے لیے بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ کنکشن کے علاوہ تمام کمپنیوں کی موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کر دیا ہے۔
بی ایس این ایل کو بھی اپنی براڈبینڈ سروسز بند کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔







