’ کیا ہندو بیف نہیں کھاتے ہیں؟‘

لالو پرساد بہار کے سابق وزیر اعلی اور مرکزی وزیر برائے ریلویز رہ چکے ہیں

،تصویر کا ذریعہManish Shandilya

،تصویر کا کیپشنلالو پرساد بہار کے سابق وزیر اعلی اور مرکزی وزیر برائے ریلویز رہ چکے ہیں

بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے بیف کے متعلق ایک بیان کو بی جے پی نے مسئلہ بنا لیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گائے کا گوشت ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ایک عرصے سے تنازعے کا باعث رہا ہے اور اس پر ایک عرصے سے سیاست ہوتی رہی ہے۔

<link type="page"><caption> ہجوم کی جنگجوئیت کا دور شروع</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/10/151003_doosra_pehlu_zh.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> کیا بہار مودی کی یلغار کو روک سکےگا؟</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/09/150919_doosra_pehlu_bihar_election_sz.shtml" platform="highweb"/></link>

لالو پرساد نے سنیچر کو نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میں سوال کیا تھا ’ کیا ہندو بیف نہیں کھاتے ہیں؟‘

اسی حوالے سے انھوں نے مزید کہا تھا: ’جو بیرون ممالک جاتے ہیں وہ بیف کھا رہے ہیں کہ نہیں؟ اپنے آپ کو ہندو کہنے والے بھی تو بیف کھا رہے ہیں۔ جو گوشت کھاتے ہیں ان کے لیے گائے اور بکرے کے گوشت میں کیا فرق ہے؟‘

لالو نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بیف کا نام لے کر پورے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

بی جے پی کے رہنماؤں نے لالو پرساد کے اس بیان کو بنیاد بنا کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ اس سے قبل بھی اس قسم کے دھمکی آمیز بیان دیتے رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنبی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ اس سے قبل بھی اس قسم کے دھمکی آمیز بیان دیتے رہے ہیں

بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اسے ’ہندوؤں کو بدنام‘ کرنے والا بیان قرار دیا ہے۔

گری راج نے ٹویٹ کیا: ’لالو بورا (پاگل ہو) گئے ہیں، ہندو گائے پالنے والے کبھی گائے نہیں کھاتے۔ ووٹ کے لیے ہندو کو بدنام نہ کریں۔ (اپنے) الفاظ واپس لیں نہیں تو ان کے گھر سے تحریک شروع کر دوں گا۔‘

مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈھي نے بھی اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اسے ہندوؤں کے عقیدے پر ضرب سے تعبیر کیا ہے۔

بی جے پی کے حملے کے بعد لالو نے وضاحت دی ہے کہ بیف کا مطلب گائے کاگوشت نہیں ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے گوشت نہ کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ بقول ان کے ’گوشت کھانے سے بیماری ہوتی ہے۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں دارالحکومت دہلی سے قریب ایک گاؤں میں ایک مسلمان کو <link type="page"><caption> گائے کے گوشت کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا </caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/09/150930_utarpradesh_beef_man_killed_zh" platform="highweb"/></link>گیا ہے۔