’شدت پسند غالب آ سکتے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے معزول چیف جسٹس کی بحالی پر کسی قسم کی مفاہمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آزاد عدلیہ کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی تو ملک میں شدت پسند عناصر غالب آجائیں گے۔ سنیچر کو راولپینڈی ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ متوسط طبقے کو انصاف کی فراہمی تھی اوراگر پاکستان میں عدلیہ آزاد نہیں ہوتی اور عام لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو شدت پسند عناصر غالب آ سکتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ تمام لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ ملک کس سمت جا رہا ہے اور ایسے موقع پر اگر شدت پسند عناصر غالب آئے تو ہر طرف خون خرابہ اور بربادی ہوگی اس لیے معزول چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے معزول چیف جسٹس کی بحالی کے معاملے پر کسی قسم کی مفاہمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار والی اب جتنی مرضی کوشش کرلیں لیکن معزول چیف جسٹس کی بحالی پر کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے صدر آصف زرداری کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی باقیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کو ایک ایسی غلام عدلیہ کی ضرورت ہے جو سارے فیصلے ان کے حکم کے مطابق کرے۔ انہوں نے وکلاء کے لانگ مارچ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس اور سرکاری انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور اگر سابق صدر جنرل مشرف کے دور حکومت کی طرح ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو وقت آنے پر ہر کسی کاچن چن کر احتساب کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں عمران خان کے والد انتقال کرگئے20 March, 2008 | پاکستان امریکی دباؤ میں نہ آئیں: عمران خان24 February, 2008 | پاکستان عمران خان ایک بار پھر سندھ بدر 07 February, 2008 | پاکستان عمران خان جیل بھیج دیے گئے، ایمرجنسی مخالف مظاہرے جاری14 November, 2007 | پاکستان عمران خان، شاہ محمود قریشی گرفتار14 November, 2007 | پاکستان عمران خان لندن پہنچ گئے02 June, 2007 | پاکستان ہم پکا ہاتھ ڈالیں گے: عمران خان28 May, 2007 | پاکستان کراچی ضرور جاؤنگا: عمران خان27 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||