BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 March, 2008, 12:01 GMT 17:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران خان کے والد انتقال کرگئے

قاضی حسین احمد
اکرام اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ قاضی حسین احمد نے پڑھائی
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی کی نماز جنازہ جمعرات کو لاہور میں انکی رہائش گاہ زمان پارک میں لاہور میں ادا کی گئی۔

جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

عمران خان کے والد کچھ عرصہ سے علیل تھے اور بدھ کی شام شوکت خانم ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

اکرام خان نیازی کی نماز جنازہ میں سابق صدر رفیق تارڑ، سابق چیف جسٹس پاکستان ڈاکٹر نسیم حسن شاہ، سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز، مسلم لیگ قاف کے سینیٹر ایس ایم ظفر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیت نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر میانوالی پہنچائی جا رہی ہے جہاں ان کو آج شام سپردخاک کردیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد