شریف برادران، نااہلی افسوسناک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے بیس سابق سفیروں کے ایک گروپ نے شریف برادران کی نا اہلی اور صوبہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کو افسوسناک عمل قرار دیا ہے۔ اس گروپ میں دو سابقہ سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد اور ریاض کھوکھر بھی شامل ہیں، انہوں نے پیر کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججوں کو بحال کرنے اور گورنر راج ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ گروپ نے سترویں ترمیم ختم کرنے اور سابق صدر پرویز مشرف پر آئین توڑنے کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کا بھی مطابہ کیا ہے۔ یہ بیان سابق سفیر آصف ایزدی نے صحافیوں کو جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت نے ججوں کو بحال نہیں کیا تو سفیروں کا یہ گروہ وکلاء کے لانگ مارچ اور دھرنے میں بھی شرکت کرے گا۔ ’ہم حکومت کی جانب سے مسلسل چحف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی سے انکار کی مذمت کرتے ہیں ارو حکومت کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ معزول ججوں کی بحالی میں ناکامی آئین کی پامالی ہے جو آئین سے بغاوت کے مترادف ہے‘۔ بیس رکنی سابق سفیروں کے گروپ نے اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری پر زور دیا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعظم کے انتظامی اختیارات استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اس گروپ میں شمشاد احمد اور ریاض کھوکھر کے علاوہ ڈاکٹر ایس ایم قریشی، توقیر حسین، کے کے غوری، ایس عظمت حسین، امین جان نعیم، منصور عالم، امیر عثمان، جاوید حسین، مشتاق اے مہر، آصف ایزدی، ایس شفقت کاکا خیل، مظہر قیوم، سلیم نواز خان گنڈا پور، اسلم رضوی، کامران نیاز، جاوید حفیظ، رشید سلیم خان اور ایاز وزیر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بعض سرکردہ شہریوں کے ایک گروپ نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر شریف برادران کی اہلیت کا معاملہ عدالت سے باہر طے کیا جائے۔ | اسی بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف نااہل25 February, 2009 | پاکستان انڈین وفد،نواز شریف سے ملاقات23 February, 2009 | پاکستان ’نواز شریف پر این آر او لگایا جائے‘30 January, 2009 | پاکستان نواز شریف اور جان مکین کی ملاقات06 December, 2008 | پاکستان زرداری، نواز شریف ملاقات ختم05 August, 2008 | پاکستان نواز شریف کی اہلیت پر تنازع28 May, 2008 | پاکستان نواز شریف کے کاغذات منظور15 May, 2008 | پاکستان نواز شریف، الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ03 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||