نا اہلی افسوسناک لیکن درست: کابینہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی کابینہ نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی نا اہلی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے۔ یہ بات جمعہ کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے منعقد کردہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کا یہ خصوصی اجلاس شریف برادران کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور اور وزراء کو اعتماد میں لینے کے لیے بلایا۔ کابینہ نے متفقہ طور پر راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے ہاتھوں بینظیر بھٹو کی یادگار کی مبینہ بے حرمتی، سرکاری اور عوام کی املاک کو جلانے کی مذمت کی۔ کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان استمعال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر وفاق پاکستان کی علامت اور قابل احترام ہیں۔ بیان کے مطابق کابینہ نے اتفاق کیا کہ عدالتی فیصلے کے بعد صوبہ پنجاب گورنر راج کا نفاذ آخری راستہ تھا کیونکہ آئینی اور قانونی خلا کو پورا کرنے کے لیے صدارتی فرمان جاری کرنا ضروری تھا۔ کابینہ نے جمہوری انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے صدر کو سمری بھیجنے کی منظوری دی ہے کہ اٹھائیس فروری کو چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ کابینہ نے سیاسی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن رہیں اور عوامی املاک کو جلانے، لوٹنے اور تباہ کرنے سے باز رہیں۔ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی جمہوری اقدار میں یقین رکھتی ہے اور اس کے کارکن تشدد میں یقین نہیں رکھتے۔ دریں اثناء اسلام آباد میں تعینات امریکہ کے قائم مقام سفیر نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ |
اسی بارے میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب27 February, 2009 | پاکستان سوِل نافرمانی کی اپیل نہیں کی: نواز27 February, 2009 | پاکستان ملک گیر دھرنے کی کال پر ریلیاں27 February, 2009 | پاکستان بینظیر کی تصاویر، احتجاجی مظاہرے27 February, 2009 | پاکستان پنجاب میں عدالتی مارشل لاء: شہباز27 February, 2009 | پاکستان مسلم لیگ نون کا ملک گیر دھرنا27 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||