قومی سلامتی کی سفارشات جلد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے سربراہ سینٹر میاں رضا ربانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سفارشات کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دیدیں گے۔ قومی سلامتی سے متعلق پارلیمان کی اس کمیٹی کا نواں اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ تین گھنٹے کے اجلاس میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس بدھ کی صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پارلمنٹ کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں ملک میں سکیورٹی صورتحال پر بند کمرے اجلاس میں تفصیلی غور کے بعد ایک قرار داد منظور کی تھی۔ اس قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کی سربراہی پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کر رہے ہیں۔ پیر کے اجلاس کی ایک خاص بات عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کی شرکت بتائی جاتی ہے۔ رضا ربانی نے بتایا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ وہ اپنی سفارشات ایک ہفتے میں تیار کر لیں گے۔ اجلاس نے سوات میں امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اسے حکومت کی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا کہ حکومت مذاکرات کو سب سے پہلے اور آخر میں کسی بھی قضیے کے حل کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی اسفندیار ولی کی غیرموجودگی میں سفارشات کو حتمی شکل نہیں دینا چاہتی تھی لہذا اب وہ کل صبح کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ حزب اختلاف کی جانب سے حکومت پر پارلیمان کی مشترکہ قرار داد پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں وزیراعظم کو ISI کی بریفنگ05 December, 2008 | پاکستان فوج سے مل کر قومی دفاع کا عزم02 December, 2008 | پاکستان کانفرنس: شرکت نہ کرنے کا اعلان02 December, 2008 | پاکستان کانفرنس: شرکت نہ کرنے کا اعلان30 November, 2008 | پاکستان ’پاکستان سے وسیع رابطہ رہنا چاہیے‘26 November, 2008 | پاکستان ’سفارشات پر ایک ماہ میں عمل‘17 November, 2008 | پاکستان سترہ رکنی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل10 November, 2008 | پاکستان ’خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا‘03 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||