سترہ رکنی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی سلامتی سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کے لئے ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سترہ رکنی اس کمیٹی میں حزب اختلاف اور اقتدار کی تمام جماعتوں کے اہم رہنما شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اگلے ماہ کام شروع کرے گی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی مشترکہ کمیٹی نے بائیس اکتوبر کو دو ہفتے سے زائد جاری رہنے والے پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں جاری فوجی آپریشن پر تفصیل سے بحث کرنے کے بعد چودہ نکاتی قرارداد کی منظوری دی تھی۔ اس قرار داد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پالیسی پر از سر نو غور کرنے، سوات اور دیگر علاقوں سے فوج کی واپسی اور شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرنے جیسی سفارشات شام تھیں۔ یہ قراردار وزیراعظم نے پیش کی تھی اور صدر مملکت نے بھی ارکان کو یقین دلایا تھا کہ اس قرارداد پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ اس قرارداد کا آخری نکتہ ان سفارشات پر عمل کے لئے ارکان پارلیمنٹ کی ایک اعلٰی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلی اختیاراتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق تمام اہم امور کا جائزہ لینے اور اس بارے میں ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلی اختیاراتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق تمام اہم امور کا جائزہ لینے اور اس بارے میں ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ سپیکر نے کہا ’پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد کے نکات کی روشنی میں یہ کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق امور کے بارے میں حکومت کی نہ صرف رہنمائی کرے گی بلکہ قرادار میں منظور کردہ سفارشات پر عمل درآمد کی رفتار پر بھی نظر رکھےگی۔‘ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ کمیٹی اگلے تیس روز کے دوران اپنے قواعد تشکیل دینے کے بعد کام کرنا شروع کر دے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور بین الصوبائی رابطوں کے وزیر قواعد کی تیاری کے دوران اس کمیٹی کی صدارت کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قراداد کی منظوری کے بعد سے پاکستانی حدود میں امریکی میزائل حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن پارلیمنٹ بھی بے بس نظر آتی ہے، سپیکر نے کہا کہ یہ اب کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اور پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کروائے۔ ’یہ کمیٹی کتنی مؤثر ہو گی اس کا فیصلہ کمیٹی کو خود کرنا ہے۔‘ سپیکر نے کہا کہ یہ کمیٹی کسی بھی حکومتی شخصیت کو بریفنگ کے لئے طلب کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں سے بات کرنا چاہے تو اس کا اختیار بھی کمیٹی کو حاصل ہے۔ تاہم فہمیدہ مرزا نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی میں چونکہ بہت حساس اور متنازعہ معاملات زیربحث آئیں گی، اس لئے اس کمیٹی کو اپنے اجلاس بندے کمرے میں منعقد کرنے چاہئیں۔ اس کمیٹی میں پارلیمنٹ میں جن ارکان کو شامل کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔ رضا ربانی، شیری رحٰمن، اسفندیار ولی خان، اسرار اللہ زہری، شاہد حسن بگٹی، بابر اعوان، اسحٰق ڈار، منیر اورکزئی، مولانا سمیع الحق، سردار مہتاب عباسی، حیدر عباس رضوی، عبدلرزاق تھہیم، آفتاب شیر پاؤ، وسیم سجاد، مولانا فضل الرحٰمن، پروفیسر خورشید احمد اور عبدالرحیم مندوخیل۔ |
اسی بارے میں قومی اتفاق رائے ورنہ امریکی پالیسیاں22 October, 2008 | پاکستان قرارداد پر عمل درآمد کی تنبیہہ23 October, 2008 | پاکستان سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب01 November, 2008 | پاکستان مشرف، چارج شیٹ کی تیاریاں 11 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||