BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 October, 2008, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قرارداد پر عمل درآمد کی تنبیہہ

راجہ ظفرالحق
حکومت کو بھی اپنے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی
پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر پوری طرح عمل درآمد نہ کیا گیا تو ملک میں خون خرابہ مزید بڑھے گا اور ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمنٹ کی سولہ رکنی کمیٹی نے پارلیمنٹ کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کو بامقصد بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے حکومت کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس اجلاس کی کارروائی سے عوام کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نواز لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طرف سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خط کے ذریعے دی جانے والی تجاویز کا مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس سیاسی بصیرت کا مظاہرہ یہ قرارداد تیار کرنے والی کمیٹی نے کیا ہے اُسی طرح کا مظاہرہ ان تجاویز پر عمل درآمد کرنے والی کمیٹی بھی کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اقتصادی بحران کی لپیٹ میں ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنے معاملات کو خود دیکھنا ہوگا اور حکومت کو بھی اپنے اخراجات میں کمی کرنا ہوگی۔

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ امریکہ میں صرف سترہ وزراء سے حکومت چل رہی ہے جبکہ پاکستان میں وزراء اور مشیروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمین نے کہا کہ اُن کی جماعت سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت دیگر معزول ججوں کی بحالی کے حوالے سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور اُن کی جماعت عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی کے سلسلے میں وکلاء کی تحریک کے ساتھ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد