وزیرستان:ہلاک شدگان کی تدفین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سنیچر کو ہونے والے مبینہ امریکی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔ اس حملے میں اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں افغان اور ازبک جنگجو بھی شامل تھے۔ جنوبی وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لدھا سب ڈویژن کے علاقے نصر خیل میں ایک مکان پر ہونے مبینہ امریکی میزائل حملے کے بعد طالبان اور مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک مکان کے ملبے سے لاشیں نکالتے رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے کئی لاشوں کےٹکڑوں کو اکھٹا کر کے بوریوں میں دفنایا گیا۔ بعدازاں واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ شوانگئی کے علاقے میں ادا کی گئی جس میں مقامی طالبان اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ سنیچر کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے نصر خیل میں امریکی جاسوس طیارے سے روشان محسود نامی ایک شخص کے مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے اٹھائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بیس جنوری کو صدر باراک اوباما کے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقے پر ہونے والے یہ تیسرا میزائل حملہ تھا۔ڈرون طیاروں کے حملوں پر قبائلی علاقوں میں بہت ناراضگی ہے اور اس سلسلےمیں حکومت پاکستان بھی امریکہ سے اپنی ناراضگی کا ظاہر کرتی رہی ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: میزائل حملہ، 28 ہلاک14 February, 2009 | پاکستان میزائل حملے کی افادیت کیا؟23 December, 2008 | پاکستان 2009: دو دنوں میں دوسرا ڈرون حملہ02 January, 2009 | پاکستان ڈرون حملوں کے ’درست‘ نشانے23 January, 2009 | پاکستان ’ڈرون پاکستان سے اڑائے جاتے ہیں‘13 February, 2009 | پاکستان ’پاکستان پر حملے رک جائیں گے‘20 November, 2008 | پاکستان امریکی جاسوسی فضا سے، زمین پر پاکستان مضبوط12 September, 2008 | پاکستان ڈرون کی تاریخ16 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||