سوات:نقل مکانی کا سلسلہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں گزشتہ تین دنوں کے دوران فوجی کارروائی میں شدت آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے منگلور، سالنڈہ ، کوزہ اور برہ بانڈہ میں فوجی کاروائیوں میں شدت آئی ہے اور اس عرصے میں انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے منگلور، سالنڈہ اور چہار باغ میں مضافاتی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ پیدل سفر کر کے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد اتنی بڑی تعداد میں انہوں نے لوگوں کو نقل مکانی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ مینگورہ سے تقریباً بارہ کلومیٹر دور منگلور سے لوگ پہاڑی راستوں کے ذریعے شہر آرہے ہیں جن میں سے بعض لوگ تین گھنٹے پیدل سفر کر کے پہنچ رہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کے لیے مینگورہ میں رضاکاروں نے لنگر لگایا ہے جہاں انہیں چاول دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ اپنے عزیز واقارب کے یہاں پناہ لے رہے ہیں جبکہ بعض خاندانوں نے مینگورہ پریس کلب میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔کوزہ اور برہ بانڈہ کے زیادہ تر لوگوں نے کانجو ٹاؤن شپ کی طرف نقل مکانی کی ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے منگلور اور بعض دیگر علاقوں پر گولہ باری ہوئی ہے۔ہسپتال کے ذرائع کے مطابق تقریباً پندرہ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں ان کے گھروں پر گولہ باری ہوئی ہے۔ تقریباً تین دن قبل پاکستانی فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی نے سوات کا دورہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں جاری کاروائیوں میں شدت آئی ہے۔ ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے علاوہ مقامی لوگوں میں یہ تاثر پایا جارہا تھا کہ سوات میں فوج نیم دلی کے ساتھ کاروائیاں کررہی ہیں۔تاہم فوج اس تاثر کو رد کررہی ہے۔ | اسی بارے میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ22 January, 2009 | پاکستان ’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘23 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے24 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست25 January, 2009 | پاکستان ’نظامِ عدل آرڈیننس میں ترامیم کی کوشش‘26 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک27 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||