BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 January, 2009, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل اشفاق کیانی سوات کے دورے پر

 جنرل اشفاق کیانی
جنرل اشفاق کیانی اس سے قبل بھی سوات کا دورہ کر چکے ہیں
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی فوجی کاروائی کا جائزہ لینے کے لیے ضلع سوات پہنچ چکے ہیں جبکہ اس دوران تشدد کے مختلف واقعات میں نو شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی بدھ کی صبح ضلع سوات کے صدر مقام مینگورہ پہنچ گئے جہاں پر عسکری ذرائع کے مطابق انہیں جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے بعد امکان ہے کہ فوج کے سربراہ سوات کے ان علاقوں کا فضائی جائزہ لیں گے جہاں پر اس وقت فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سے قبل بھی جنرل پرویز اشفاق کیانی سوات کا دورہ کر چکے ہیں۔

ان کے دورے کے موقع پر بھی سوات کے نواح منگلور کے علاقے سے بدھ کو تقریباً آٹھ شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین لاشیں صبح اور پانچ دوپہر کو ملی ہیں۔ ان افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں اور سبھی مقای بتائے جارہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان افراد کو کس نے اور کیوں مارا ہے۔

اس کے علاوہ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے منگلور میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر مارٹر کے گولے بھی داغے گئے ہیں جس میں بعض مکانات پر گرے ہیں جس سے ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

منگلور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر اٹھارہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوات کے مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوات میں چند دنوں سے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ کارروائیوں کے دوران طالبان کم جبکہ مقامی آبادی کو زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

اسی بارے میں
بہشتِ مرحوم کی یاد میں
27 January, 2009 | پاکستان
سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک
27 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد