ہزارہ راہنما قتل، ہنگاموں کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقتول چیئرمین کو آج منگل کے روز مری آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے حسین علی یوسفی کے قتل اور اس کے بعد ہونے والے ہنگاموں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوموار کے روز کوئٹہ میں ہنگاموں کے بعد فرنٹیئر کور کو تعینات کر دیا گیا تھا جس کے بعد حالات بہتر ہو گئے اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن اپنے مقتول چیئرمین حسین علی یوسفی کی لاش ان کے گھر لے گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج یعنی منگل کو تین بجے مری آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں ہو گی۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے حسین علی یوسفی کے قتل کے حوالے سے آج یعنی منگل کے روز کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ جماعت کے نائب چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چالیس روز تک سوگ منائے گی جبکہ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومتی اہلکار ان کے پاس افسوس کے لیے نہ آئے ۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ نے حسین یوسفی کے قتل اور اس کے بعد شہر میں ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ جے یو آئی نظریاتی گروپ کے ترجمان عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے واقعات سے بے گناہ تاجروں اور شہریوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ حملہ آور اپنے مقاصد پورے کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں ہزارہ رہنما ہلاک، ہنگامہ آرائی شروع26 January, 2009 | پاکستان کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ: ڈی ایس پی سمیت چار ہلاک14 January, 2009 | پاکستان پاک ایران سرحد،پٹڑی پر دھماکہ19 January, 2009 | پاکستان خضدار میں دھماکہ، متعدد زخمی08 January, 2009 | پاکستان لائن تباہ، کوئٹہ کو گیس ترسیل متاثر23 January, 2009 | پاکستان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||