پاک ایران سرحد،پٹڑی پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر نوشکی کے قریب پاک ایران سرحد کی طرف جانے والی ریل کی پٹڑی کو اتوار کے روز دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کوئٹہ میں ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ نوشکی کے قریب گلنگور کے مقام پر ہوا ہے لیکن نہ تو کسی ریل گاڑی نے تفتان جانا تھا اور نہ ہی کوئی گاڑی کوئٹہ آ رہی تھی۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ نوشکی کے قریب کوئٹہ اور ایران کی سرحد پر واقعہ بلوچستان کے شہر تفتان تک مہینے میں دو مرتبہ مسافر گاڑی چلتی ہے۔ یاد رہے دو ہفتے قبل بلوچستان کے شہر نصیر آباد اور سبی کے قریب ایک ہفتے کے دوران پانچ مرتبہ مختلف ریل گاڑیوں پر حملے کیے گئے تھے جس میں ایک فائر مین ہلاک اور نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فائر مین کی ہلاکت کے بعد ریلوے ملازمین نے سخت احتجاج کیا تھا۔ ان حملوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: ڈی ایس پی سمیت چار ہلاک14 January, 2009 | پاکستان بلوچ قوم پرست تنظیموں کا احتجاج13 January, 2009 | پاکستان دوپولیس اہلکار پولیس ریمانڈ میں12 January, 2009 | پاکستان خضدار میں دھماکہ، متعدد زخمی08 January, 2009 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک22 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||