خضدار میں دھماکہ، متعدد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر خضدار میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی کے پاس دھماکہ ہوا ہے جس میں ایف سی کے ایک اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔ خضدار کے پولیس افسر غلام علی لاشاری نے بتایا ہے کہ ایک موٹر سائیکل مکینک کی دکان کے پاس کھڑی ایک موٹرسائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب فرنٹیئر کور اور پولیس کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کا ایک اہلکار اور ایک مبینہ حملہ آور سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ لے جایا گیا ہے۔ ادھر سول ہسپتال خضدار سے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک بچے سمیت معمولی نوعیت کے چھ زخمی لائے گئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں محرم کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اب تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی22 June, 2008 | پاکستان مستونگ دھماکہ، پولیس اہلکار ہلاک16 July, 2008 | پاکستان قلات سکاؤٹس کمانڈر پر حملہ 16 November, 2008 | پاکستان بلوچستان: زیادہ تر علاقوں میں ہڑتال19 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||