BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2008, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قلات سکاؤٹس کمانڈر پر حملہ

ایف سی کانوائے(فائل فوٹو)
کانوائے پر حملہ جبڑی گاؤں کے قریب کیا گیا(فائل فوٹو)
خضدار میں فرنٹیئر کور قلات سکاؤٹس کے کمانڈر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

یہ واقعہ نال اور مشکے کے درمیانی علاقے پیش آیا اور اس دوران ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک بلوچ مزاحمت کار ہلاک ہوگیا جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کوئٹہ میں ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے بلوچ مزاحمت کاروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

خضدار سے ساٹھ کلومیڑ کے فاصلے پر جبڑی گاؤں کے قریب اتوار کو اس وقت بعض نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی قلات سکاؤٹس کے کمانڈر کرنل خلیل احمد کے کانوائے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں مشکوک بلوچ مزاحمت کاروں کی تلاش میں نکلے تھے۔

ایف سی ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ حملہ آورں کا تعلق بلوچ مزاحمت کاروں کی شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے لیکن ابھی تک بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد ایف سی نے پورے علاقے میں تلاشی کا سلسلہ
شروع کر دیا ہے اور مزیدگرفتاریوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ مزاحمت کاروں نے اس سال ماہ رمضان میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور ان بلوچوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیاتھا جو بقول ان کے بلوچ قومی تحریک کے خلاف حکومت کے لیے جاسوسی کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد