لائن تباہ، کوئٹہ کو گیس ترسیل متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں رات ایک اور گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے کوئٹہ کو گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ یہ گیس پائپ لائن شکار پور سے کوئٹہ آتی ہے جسے کل رات گئے دھماکے سے اڑایا گیا۔ ڈیرہ اللہ یار سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر مشتاق صدیقی نے بتایا ہے کہ یہ اٹھارہ انچ قطر کی بڑی ٹرانسمشن لائن ہے جو سبی سے کوئٹہ کی طرف آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کے دھماکے سے کوئٹہ کو گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے لیکن شہر کو متبادل ذرائع سے گیس کی ترسیل جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پاور سٹیشن حبیب اللہ کوسٹل کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور بقول مشتاق صدیقی کے مرمت کا کام جمعہ کی شام تک مکمل ہو جائے گا۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ یاد رہے دو روز پہلے ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ سے سوئی جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جس سے ڈیرہ بگٹی شہر کو گیس کی تریسل معطل ہو گئی تھی۔ اس دھماکے کی ذمہ داری بھی بی آر اے کے ترجمان نے قبول کی تھی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوری کی پہلی تاریخ سے جب کالعدم تنظیموں نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد سے تشدد کی واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی، گیس لائن اڑا دی گئی21 January, 2009 | پاکستان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان کوئلہ کان میں دھماکہ، ایک ہلاک04 January, 2009 | پاکستان اوچ پائپ لائن دھماکے میں تباہ30 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||