کوئلہ کان میں دھماکہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مچھ میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ سات افراد اب تک کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں باہر نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ آیا وہ زندہ ہیں یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ انسپکٹر مائینز محمد فاروق نے بتایا ہے کہ دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے اور جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت آٹھ مزدور کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی مزدور کان کے اندر ہیں۔ مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دھماکے میں کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ ان سات مزدوروں کو کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مچھ کا علاقہ کوئٹہ سے کوئی ساٹھ کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے اور اس علاقے میں بڑی تعداد میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ بلوچستان میں تقریباً اڑھائی سو سے زیادہ کوئلے کی کانیں ہیں جن میں چالیس ہزار مزدور کام کرتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ سرحد کے علاقے سوات اور افغانستان سے ہے۔ ان کوئلے کی کانوں میں حادثات پیش آتے رہے ہیں لیکن اب محکمہ معدنیات کے ان حادثوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں اوچ: بارودی سرنگ، دو ہلاک03 January, 2009 | پاکستان سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘01 January, 2009 | پاکستان مخلوط تعلیم پر پابندی: طالبان04 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||