اوچ: بارودی سرنگ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں سوئی کے قریب اوچ میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ اوچ سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایف سی(فرنٹئیر کور) کی گاڑی اپنی معمول کی گشت پر تھی کےاچانک ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اس بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ گزشتہ تین روز سے سوئی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں ریل گاڑی کے ڈرائیور سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ انھوں نے ریل گاڑی میں سوار سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نصیر آباد کے قریب ریل گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے قریب دوسرے روز بھی کشیدگی رہی اور کچھ علاقوں سے دھماکوں اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ | اسی بارے میں سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘01 January, 2009 | پاکستان سوئی میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک30 September, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان بلوچستان: سوئی کے نواح میں گرفتاریاں 10 May, 2008 | پاکستان سوئی دھماکہ ایک ہلاک دو زخمی23 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||