’الدعوۃ پر پابندیاں ختم کی جائیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی حملوں کے پس منظر میں پابندیوں کا شکار مذہبی فلاحی تنظیم جماعت الدعوۃ نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط میں سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام مراسلے میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں القاعدہ اور طالبان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ممبئی حملوں کی مذمت کی ہے۔ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی القاعدہ اور طالبان کے لئے قائم کردہ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے بھارتی پراپیگنڈہ کا شکار ہو کر انکی جماعت کا مؤقف سنے بغیر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ان کی تنظیم کے فلاحی منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ ان کا القاعدہ، طالبان، لشکر طیبہ یا دہشت گرد قرار دئیے گئے کسی گروپ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حافظ سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا یا ان کی جماعت کا ممبئی حملوں سے بھی کوئی تعلق نہیں، جن کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مسئلہ کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کی حامی ہے لیکن اس مقصد کے حصول کے لئے عام شہریوں پر حملوں کو غلط سمجھتی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جماعت خالصتاً فلاحی تنظیم ہے اور اس پر اپنے ارکان کو دہشت گردی یا عسکری تربیت دینے کا الزام جھوٹ ہے۔ حافظ سعید نے بان کی مون سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بھارت کا جانب سے ان پر لگنے والے الزامات کی صفائی کا موقع دیں۔ | اسی بارے میں فیصلہ کسی صورت قبول نہیں: حافظ11 December, 2008 | پاکستان حافظ سعید کی نظربندی، توسیع10 January, 2009 | پاکستان الدعوۃ سکول کے بچوں کا مظاہرہ17 December, 2008 | پاکستان ’پابندی غریبوں پر سراسر ظلم ہے‘13 December, 2008 | پاکستان کیا دعوۃ پر پابندی کچھ کر سکے گی؟ 13 December, 2008 | پاکستان الدعوۃ کے خلاف کریک ڈاؤن، مظفرآباد میں مظاہرہ12 December, 2008 | پاکستان ممبئی: ’کارروائی میں 124گرفتار‘15 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||